شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیاں لازوال ہیں،سہیل سیال

شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیاں لازوال ہیں،سہیل سیال

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں ملک بھر کی جمہور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی عظیم قربانی اور لازوال شہادت کی بدولت آج ملک کی کروڑوں عوام آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔سہیل انور خان سیال کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جمہوری اقدار کی حامل سیاسی جماعت ہے جس نے نہ تو کبھی آمروں سے سمجھوتہ کیا اور نہ ہی کبھی چور راستوں سے حکومت میں آنے کی کوشش کی۔وزیر داخلہ سندھ نے آزاد جمہوری معاشرے کے قیام کے لئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی زیرصدارت ملک میں پہلی دفعہ جمہوری انداز سے منتقلی اقتدار کا عمل انجام کو پہنچا مگر نام نہاد شریفوں کا ٹولہ جمہوری اقدار سے بالکل بے بہرہ اور نابلد نظر آتا ہے ۔سہیل انور خان سیال نے مزید کہا کہ قائد عوام اور شہید جمہوریت کے ہونہار سپوت بلاول بھٹو زرداری سے ملک کی عوام کو خاص الفت اور ڈھیروں امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ موجودہ افراتفری اور انتشار کی اس فضا میں بلاول بھٹو زرداری ہی امید کی وہ آخری کرن ہیں جو عوام کو کرپشن اور لوٹ مار کے گورکھ دھندے سے نجات دلاکر ایک بار پھر سے ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -