پاکستان کا خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ہے ،ڈاکٹرغلام مجتبیٰ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرمی پبلک کالج ملیر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر غلام مجتبیٰ تھے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے اہم خطاب میں زور دیا کہ پاکستان نے جنوبی اور وسطی ایشیا کے خطے میں امن اور خوشحالی لانے کے لئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بہترین ادارہ ہے۔شاندار کارکردگی اور ذمہ داریوں سے اس ادارے کی عزت اور ساکھ برقرارہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کردار اور قربانیاں سب کو پتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی آزادی اور ملک کی تعمیر میں پاکستان کے نوجوانوں کا کرداربہت اہم ہے۔نوجوان نسل کی کامیابی کیلئے تین چیزین بہت اہم ہیں ،اللہ پر ایمان ، والدین کی خدمت اور انتھک محنت کامیابی کیلئے ضروری ہیں۔