کراچی ، اے سی ایل سی کی ایمرجنسی ہیلپ لائن بحال
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی مقدس حیدر نے اے سی ایل سی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ایمرجنسی ہیلپ لائن بحال کردی کردی ہے ۔ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل کی ہیلپ لائن 1132فوری رسپانس کیلئے ہے۔کسی بھی شخص کی گاڑی یا موٹر سائیکل چھینتی ہے تو وہ فوری طورپر اس نمبر پر رابطہ کرے۔فوری اطلاع دینے پر1132کے ذریعے ٹیم کی جانب سے کوئک رسپانس فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن سے اگر فوری رسپانس نہ ملے تو کمپلین نمبر ہر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے،شکایت کی صورت میں02199205654پر درج کرائی جاسکتی ہے۔