پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کامران گھانچی کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمدکھوڑو، جنرل سیکریٹری سندھ وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے قائم مقام صدر راجہ رزاق بلوچ، جنرل سیکریٹری و رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی، سیکریٹری اطلاعات شہلا رضا، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری، خالد لطیف، نوید بھٹی ، لطیف آرائیں اور دیگر عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی پی پی کے کارکن اور کونسلر کامران گھانچی کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیااور مزید کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا کرے۔