ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مسلم لیگ (ن) کے پانچ ،تحریک انصاف کے دو ارکان کو نوٹسز جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مسلم لیگ (ن) کے پانچ ،تحریک انصاف کے دو ارکان کو ...

  

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن) کے پانچ اور تحریک انصاف کے دو اراکین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید، شائستہ پرویز ملک، ملک سیف الملوک کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے رکن میاں محمود الرشید اور سعدیہ سہیل رانا کو بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی رکن پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

ضابطہ اخلاق

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -