راولپنڈی ،محرم الحرام میں 6ہزار پولیس اہلکار،رینجرز ،فوج سکیورٹی ڈیوٹی دیگی:سی پی او اسرار عباسی

راولپنڈی ،محرم الحرام میں 6ہزار پولیس اہلکار،رینجرز ،فوج سکیورٹی ڈیوٹی ...

  

راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 6ہزار سے زائد پولیس اہلکار،رینجرز اور پاک فوج کے دستے فرائض سر انجام دیں گے ، جلوسوں کو 6سو جدید کیمروں کی نگرانی میں ریکارڈنگ سمیت مانیٹرنگ کی جائے گی، ضلع بھر میں امن و امان بر قرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اسرار احمد عباسی نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے چھوٹے بڑے دیہاتون اور شہرون میں یکم تا 10محرم الحرام تک کل 2ہزار 8سو دو مجالس عزا اور جلوس ہوں گے، جن میں جلوسوں کی تعداد 316 اور مجالس عزاء کی تعداد 1766ہے جو کہ ضلع بھر کی 197امام بارگاہوں میں میں مجالس اور جلوسوں کے پروگرام ہوں گے ان کی حفاظت کیلئے پہلے ہی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اب بھی سیکیورٹی فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ 7محرم الحرام تا10محرم الحرام کے جلوسوں میں ہزاروں عزاداران مرد و خواتین و بچے شامل ہوں گیان کی حفاظت کیلئے6ہزار سے زائد پولیس کے جوان تعینات کئے جائیں گے جبکہ پاک فوج اور رینجرز کی ہمیشہ کی طرھ مدد لی جائے گی اور پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کے ساتھ تعینات ہوں گے انہوں نے کہا کہ 7تا10محرم الحرام کے مرکزوں جلوسوں پر بھاری نفری کی تعیناتی کے ساتھ پورے جلوسوں کی نگرانی کیلئے6سو جدید کیمرے لگائے جائیں گے ان کے ساتھ ساتھ جدید قسم کی سرچ لائٹس لگائی جائیں گئی جبکہ8 پولیس موبائل ٹاور بھی پولیس گاڑیوں پر ہو ں گے،انہوں نے کہا کہ یہ سب کیمرے جلوسوں میں شرکت کرنے والوں سمیت آس پاس کی ریکارڈنگ اور نگرانی کرینگے ان کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ کنٹرول روم بنایا جائے گا جہاں پر آفیسرز نگرانی کرینگے انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر چھتوں اور اونچی جگہوں پر پولیس کی نفری تعینات ہو گی جبکہ روٹ پر بازار اور ہوٹل بند ہوں گے ، اس سلسلہ میں دوکانداروں اور ہوٹل والوں سے ملازمین اور مہمانوں کا ریکارڈ محرم سے پہلے حاصل کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیاز کے لنگر کی تقسیم کیلئے جو پنجاب حکومت نے رول قائم کر رکھا ہے یا مزید احکامات اعلی افسران دینگے اُن احکامات کی روشنی میں نیاز اور لنگر تقسیم ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے ہر مسلمان اس کا احترام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن امان قائم رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے جبکہ تاجر برادری نے بھر پور ساتھ دینے اور جلوسوں میں امن کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر فرائم سر انجام دینے کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے ، سی پی او نے کہا کہ اہل تشیع حضرات سے بھی میٹنگز کی ہیں وہ جلوسوں کو بروقت اختتام پذیر کرنے میں ہماری مدد کرینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -