آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن ،محکمہ صحت کی اسامیوں پر انٹرویوزکاشیڈول جاری

آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن ،محکمہ صحت کی اسامیوں پر انٹرویوزکاشیڈول جاری

  

مظفر آباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام محکمہ صحت عامہ کی سول میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل سرجن (بی ۔ 17) مردانہ و زنانہ کیڈر کی اسامیاں کے خلاف ایم سی کیو ٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے امیدواران سے 19ستمبر 2017بروز منگل سول میڈیکل آفیسر بی ۔ 17اسامی ضلع مظفرآباد، نیلم ، حویلی اور پونچھ مہاجرین 1989۔ مورخہ20ستمبر 2017بروز بدھ سول میڈیکل آفیسر بی ۔ 17ہٹیاں بالا ،کوٹلی اور سدھنوتی مہاجرین مقیم پاکستان ۔ مورخہ 21ستمبر 2017سول میڈیکل آفیسر بی ۔ 17میر پور ، بھمبر اور باغ۔ مورخہ 22ستمبر 2017ڈینٹل سرجن بی ۔ 17ضلع مظفرآباد ، ہٹیاں بالا ، باغ ، حویلی اور کوٹلی کی اسامیوں پر پبلک سروس کمیشن میں انٹرویو لیا جائے گا۔ انٹر ویو کے لیے طلب کیے گئے تمام امیدواران سے انٹرویو کی تاریخ سے ایک دن قبل دفتر پبلک سروس کمیشن جلال آباد مظفرآباد میں دفتری اوقات کار کے دوران ان کی جملہ اصل تعلیمی اسناد و دیگر متعلقہ دستاویزات کی پڑتال کی جائے گی ۔ امیدواران کو کال لیٹر ان کے دئیے گئے ایڈریس پر ارسال کئے جارہے ہیں اگر کسی امیدوار کو کال لیٹر نہ ملے تو رابطہ نمبر05822-920016-,920206,920206یا کمیشن کے ویب سائٹ www. ajkpsc.gov.pkپر دستیاب ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -