شرعی حوالوں سے دائر مقدمات کو آئینی تحفظ حاصل ہو چکا ہے،احمد رضا
مظفرآباد(بیورورپورٹ)شریعہ بل پر قائم ایوان کی کمیٹی کے چےئرمین احمد رضا قادری نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعہ اپیلنٹ بینچ کا مسودہ پیش ہونے سے قبل اس پرجو تحفظات تھے اس معاملہ کا اتفاق رائے سے یکسوہونا پورے ایوان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔اس سلسلہ میں کمیٹی ممبران ،علمائے کرام ،ماہرین قانون اور خصوصاً قائد ایوان راجہ فاروق حیدر خان نے جس تحمل کے ساتھ طویل بحث سماعت کی اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اب شرعی حوالوں سے دائر مقدمات کو آئینی تحفظ حاصل ہو چکا ہے اور مکمل شریعہ بینچ اب انتہائی حساس نوعیت کے مقدمات اور مسودات قوانین کو اسلامی قوانین کے حوالہ سے ہوں گے ۔انکو سماعت کر سکے گا۔