وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بیدیاں روڈ پر ٹریفک حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بیدیاں روڈ پر ٹریفک حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر ٹریفک حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے طلباء کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اظہار افسوس

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -