ڈاکٹرخالد محمود چوہان ڈی آئی جی سپیشل برانچ اینڈ سیکورٹی آزادکشمیر تعینات

ڈاکٹرخالد محمود چوہان ڈی آئی جی سپیشل برانچ اینڈ سیکورٹی آزادکشمیر تعینات

  

مظفر آباد(بیورورپورٹ)ڈاکٹرخالد محمود چوہان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ اینڈ سیکورٹی آزادکشمیر تعینات کردیاگیا ۔ڈاکٹر خالد محمود چوہان کا شمار آزادکشمیر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ،دیانتدار ااور پیشہ ورانہ مہارت کے حامل پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔جنہوں نے برطانیہ سے ایم ایس سی کریمنالوجی اورآسٹریلیا سے پی ایچ ڈی کے علاوہ پیشہ ورانہ مہارت کے مختلف تربیتی کورسسز کررکھے ہیں ،دورحاضر میں سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ان کی تعیناتی سے سپیشل برانچ کی استعداد کارمیں اضافہ ہوگا،صحافیوں ،وکلاء ،دانشوروں ،اورسیاسی وسماجی حلقو ں نے ڈاکٹر خالد محمود چوہان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ اینڈ سیکورٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کااظہارکیاہے کہ وہ سپیشل برانچ کی استعدا د کار مین اضافے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنی خداداد صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے بطور اے ایس پی ضلع ہٹیاں بالا اپنے کےئرئر کا آغاز کیا ۔اور پیشہ ورانہ مہارت اوردیانتداری کے باعث تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ترقی کی منازل بھی طے کیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -