پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایاگیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایاگیا

  

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایاگیا۔اس موقع پر اپنے پیغام میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے کہاہے کہ ملک میں امن واستحکام کیلئے جمہوریت کاتسلسل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دن منانے کامقصدجمہوری قوتوں کو مضبوط اور آمریت کی حوصلہ شکنی کرناہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت اقتصادی اورسماجی ترقی، بین الاقوامی امن واستحکام اور بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاویدعباسی نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے اور پارلیمنٹ عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھرپورطریقے سے کام کررہی ہے۔

یوم جمہوریت

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -