چوہدری اسحا ق ظفر کا شمار باصلاحیت افسران میں ہوتا تھا ،سردارفاروق
مظفر آباد(بیورورپورٹ)چوہدری محمدا سحا ق ظفر مرحوم ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی خدمت انسانی کے جذبے سے سرشارتھے ، سابق ڈائریکٹر محکمہ سپورٹس آزادکشمیر و ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چوہدری محمد اسحا ق ظفر کی اہل خانہ کے ہمراہ حادثاتی موت ایک سانحہ ہے ،اُن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی ،چوہدری محمد اسحا ق ظفر کا شمار باصلاحیت ،دیانتدار افسران میں ہوتا تھا ، مرحوم کی سماجی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار سیکرٹری سیرا سردار محمد فاروق تبسم نے سیرا افسران کی جانب سے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹرز سیرا عابد غنی میر ،عبدالرشید کرناہی ایڈوکیٹ ،وزیرخان مغل ،محترمہ نائید عباسی ،اکرام الحق ،کامران وانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ طارق ودیگر بھی موجود تھے ۔سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے کہا کہ چوہدری محمد اسحا ق ظفر مرحوم نے اپنی سروس کے دوران گراں قدر سماجی خدمات سرانجام دیں ،08اکتوبر 2005ء کے تباہ کُن زلزلہ کے بعد زلزلہ متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کیلئے فلاحی ورفاعی کاموں میں شبانہ روز اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر متاثرین زلزلہ کی بھرپور خدمت کی ،بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے زلزلہ متاثرین کو ریلیف کا سامان مہیا کرنے کے علاوہ مختلف خدمات سرانجام دیں ،چوہدری محمدا سحا ق ظفر مرحوم کاشمار خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار افسران میں ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اُن کے خاندان کے ہمراہ حادثاتی موت کا دکھ آزادکشمیر بھرکے لوگوں کو محسوس ہورہا ہے ،مرحوم کے خاندان سے اس المناک حادثہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت ،بخشش اوربلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں ۔