جہلم ،چکوہا موڑ پر تیز رفتار وین الٹ گئی ،3افراد جاں بحق، 5زخمی

جہلم ،چکوہا موڑ پر تیز رفتار وین الٹ گئی ،3افراد جاں بحق، 5زخمی

  

جہلم،دینہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) مسافر ہائی ایس ٹائر پھٹنے کے نتیجہ میں الٹ گئی 3مسافر موقع پر جابحق 5شدید زخمی دو کی حالت تشویشناک ریسکیو1122کی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا ہائی ایس نمبرLT682راولپنڈی سے سیالکوٹ جا رہی تھی کہ چکوہاموڑ پر حادثے کا شکار ہو گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دینہ اور سوہاوہ کے درمیان تیز رفتار مسافر ہائی ایس ٹائر پھٹنے کے نتیجہ میں قلا بازیاں کھاتی ہوئی دوسری سڑک پر چلی گئی جس کے نتیجہ میں 2مرد اور 1عورت سفیہ سیالکوٹ،عبدلرشید سیالکوٹ،عابد اللہ سرگودھا موقع پر جا بحق ہو گئے جبکہ آٹھ مسافرزخمی ہوئی جن میں سے تین کو معمولی چھوٹے آئی اور 5مسافر شیر اویس سکنہ گلگت،شفاقت علی سرگودھا،رمضان نارووال،غلا م فاطمہ واہ کینٹ اور ایک نامعلوم عورت شدید زخمی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا مسافر ہائی ایس راولپنڈی سے سیالکوٹ جا رہی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -