پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے جامعہ اردو کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے جامعہ اردو کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس وٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ جامعہ کی تعمیر وترقی،اساتذہ،غیر تدریسی عمال اور طلباء کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اور ہم سب ملکر جامعہ اردو کو ملک کی مثالی درسگاہ بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وفاقی اردو یونیورسٹی(اسلام آباد کیمپس)میں وائس چانسلر کے عہدہ کا چارج لینے کے بعد اساتذہ،طلباء اور غیر تدریسی عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سے دو سال پہلے ہم نے جامعہ کی ترقی کا جو سفر شروع کیا تھا اسے دوبارہ شروع کریں گے اور میں امید کرتا ہوں کہ ترقی کے اس سفر میں اساتذہ،طلباء اور غیر تدریسی عملہ ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔قبل ازیں وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کا اسلام آباد کیمپس پہنچنے پر اساتذہ،طلباء اور غیر تدریسی عملے کی طرف سے پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -