سردارفاروق احمد قائمقام سپیکرآزاد کشمیراسمبلی کے فرائض سرانجام دینگے
مظفرآباد(بیورورپورٹ)شاہ غلام قادر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے بیرون ملک دورہ کے باعث سردار فاروق احمد طاہرڈپٹی سپیکربحیثیت قائمقام سپیکر فرائض سر انجام دیں گے اس ضمن میں عبوری آئین ایکٹ1974ء کی دفعہ 29ذیلی دفعہ 4کے تحت اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے ۔