ورلڈالیون ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی کیلئے روانہ

ورلڈالیون ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی کیلئے روانہ
ورلڈالیون ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈالیون ٹیم اور آفیشلزدبئی روانہ ہو گئے،جہاں سے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن جائیں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ الیون ٹیم آزادی کپ سیریز کے اختتام کے بعد سخت سکیورٹی میں ایئر پورٹ پہنچے ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا،ایئر پورٹ روانگی سے قبل ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کیساتھ سلفیاں بھی بنائیں،ورلڈ الیون ٹیم غیر ملکی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی،دبئی پہنچنے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے وطن جائیں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ الیون ٹیم11 ستمبر کو آزادی کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آئی تھی ،پاکستان نے سیریزکو1-2 سے اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -