بوئنگ کمپنی کا 777 طیاروں کو خطرات سے بچانے کیلئے لیزر شعاعوں کا سسٹم لیڈار لگانے کا فیصلہ
شکاگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوئنگ کمپنی نے اپنے 777 طیاروں کو دوران پرواز پرندوں اور ایئر ٹربلنس کے خطرات سے بچانے کیلئے ان کے اگلے حصے میں لیزر شعاعوں کا سسٹم لیڈار لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیڈار سسٹم کے ذریعے کمپنی کو امید ہے کہ فضا میں ہونے والے حادثات کی شرح میں کمی آئے گی ۔
ویب سائٹ وائرڈ کی رپورٹ کے مطابق جدید دور میں طیاروں کی رفتار اور ان میں موجود سہولیات میں بھی جدت آئی ہے لیکن طیاروں کے خطرات کا شکار ہونے کی شرح میں کوئی کمی نہیں آئی۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2016 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے یا ایئر ٹربلنس کی وجہ سے پروازوں میں ہونے والی اتھل پتھل کے باعث 44 افراد زخمی ہوئے۔ بوئنگ کمپنی کا خیال ہے کہ دور تک رینج کرنے والی لیزر لائٹ کے ذریعے ان خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔
’اصل میں دنیا گول نہیں فلیٹ ہے اور میں جہاز میں یہ آلہ لے کر گیا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے‘ آدمی نے ایسا اعلان کردیا کہ سائنسدان بھی چکرا کر رہ گئے
بوئنگ کے تحقیقی شعبے کے سربراہ سٹیفن بینیا وسکی کا کہنا ہے ’ہم امید کر رہے ہیں کہ ایئر ٹربلنس سے بچنے کیلئے اتنی لمبی لائٹ تیار کی جائے جو طیارے سے 60 سیکنڈ یا ساڑھے 17 کلومیٹر دور تک پہنچ سکے، اس سے کیبن کریو کو مسافروں کے تحفظ کا کافی وقت مل جائے گا جس سے لوگوں کے زخمی ہونے کی شرح میں کمی آئے گی‘۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی آئی اے کا جہاز گم ہوگیا، سینیٹ اجلاس میں انکشاف
لیڈار سسٹم جاپان کی ایئرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے، یہ کمپنی بوئنگ کے ساتھ 2010 سے کام کر رہی ہے۔ لیڈار سسٹم کے تحت جہاز کے اگلے حصے میں لیزر لائٹ لگائی جائے گی جبکہ ایک آپٹیکل سینسر بھی لگایا جائے گا جو لیزر بیم کو طیارے کی جانب واپس آنے سے روکے گا۔ دوران پرواز جب بھی جہاز کو ایئر ٹربلنس یا پرندوں کا خطرہ موصول ہوگا یہ کیبن کریو کو فوری طور پر مطلع کردے گا۔ اگرچہ 60 سیکنڈ ایک پائلٹ کیلئے زیادہ وقت نہیں ہے لیکن اس سے جہاز کے وارننگ سسٹم میں بہتری پیدا ہوگی۔