ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہار جیت سے قطع نظر پر امن پاکستانی قوم کو فتح ملی:شہباز شریف

ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہار جیت سے قطع نظر پر امن پاکستانی ...
ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہار جیت سے قطع نظر پر امن پاکستانی قوم کو فتح ملی:شہباز شریف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہار جیت سے قطع نظر پر امن پاکستانی قوم کو فتح ملی ،میچز کا انعقاد پر امن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں ٹیموں کے کھیل سے شائقین بھر پور لطف اندوز ہوئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میچز کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔

مزید خبریں :پاک افغان سرحد طور خم آج دوسرے روز بھی بند، نیٹو سپلائی سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں مکمل

مزید :

لاہور -