چیئرمین نیب کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا،اپوزیشن لیڈر لانا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، خورشید شاہ

چیئرمین نیب کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا،اپوزیشن لیڈر لانا تحریک انصاف کا ...
چیئرمین نیب کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا،اپوزیشن لیڈر لانا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا،اپوزیشن لیڈر لانا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے ،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اختلافات ختم ہونا اچھا ہے تاہم نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کیلئے ابھی کوئی نام سامنے نہیں آیا ،پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اورجماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطہ ہوا ہے سب نے کہا ہے کہ وہ مشاورت کرکے نام بتائیں گے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،ن لیگ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا، خورشید نے کہا کہ اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پر بات چیت ہوئی ہے، ن لیگ ،پیپلزپارٹی  سمیت دیگر جماعتیں اسمبلی کی 4 سال مدت پر متفق ہیں،اسمبلی کی 4 سال کی مدت آئندہ الیکشن کے بعد کیلئے ہو گی ،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان قانون کی بات کرتے ہیں لیکن خود قومی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں، پی پی رہنما نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف سخت باتیں کرتے تھے ،نوازشریف کوکہااتنالڑو کہ کل ہم ایک کنٹینرمیں آجائیں،پھر میثاق جمہوریت کیلئے ہمیں ایک میز پر بیٹھنا پڑا،ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،لوگ توفرشتوں پربھی الزام لگادیتے ہیں،میں نے کئی اداروں کی سربراہی کی لیکن کوئی کرپشن نہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -