این اے120ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے120ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع،پریزائیڈنگ افسران کو بیلٹ پیپرزاوردوسراسامان آج دیاجائے گا،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیلٹ پیپرزفوج کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنزتک پہنچائے جائیں گے اورفوجی جوان رات بھر پولنگ سٹیشنزپر موجود رہیں گے،ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل صبح8بجے سے شام5بجے تک جاری رہے گی،پریزائیڈنگ افسران کوپولنگ کے بعدنتائج فوری جمع کرانے کاحکم دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ این اے120کی سیٹ نوازشریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔