تحریک انصاف آج خوشاب میں پاور شو کا انعقاد کرے گی،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف آج خوشاب میں پاور شو کا انعقاد کرے گی،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج خوشاب لاری اڈہ پر جلسے کا انعقاد کرے گی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، جلسہ عام کو پارٹی بینرز اور قیادت کے فلیکس سے سجادیا گیا اور جلسہ عام میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں ،جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر قیادت خطاب کرے گی اس موقع پر سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لایا جائے گا۔