عمران کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے،سندھ میں جو نشستیں حاصل کی ہیں ،آئندہ الیکشن میں ان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے، مراد علی شاہ
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کوکرکٹ توآتی ہے مگرسیاست کرنا ابھی سیکھنا ہے،کپتان کو لگتاہے کہ سارا ملک ان کے ساتھ ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو مزید سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے اور امید ہے وہ جلد سیاست سیکھ جائیں گے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران نے جلسے کئے توکچھ لوگ آگئے انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے،پی ٹی آئی نے سندھ میں جونشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی،مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج پرہمارا موقف واضح ہے،مردم شماری پرتحفظات کااظہارکیاتھااوروفاقی حکومت کوبہت خط لکھے ہیں کہ مردم شماری کے ریکارڈکو خفیہ نہ رکھا جائے، بلاکس کاریکارڈسندھ حکومت کو دے دیں،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی جی کے معاملے پر تحفظات ضرور ہیں تاہم عدالت کے حکم پر عمل کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ لگتا یہی ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے،مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن کی صورتحال باقی صوبوں سے بہتر ہے،کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں انٹرنیشنل میچز کرائے جائیں جس کےلئے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔