لاہور میں لائیوسٹریم کے دوران نوجوان لڑکی نے پنکھے سے جھول کر خود کشی کرلی، کس کی شرمناک ترین حرکت نے اس کام پر مجبور کیا؟تفصیلات جان کر تمام پاکستانی والدین کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

لاہور میں لائیوسٹریم کے دوران نوجوان لڑکی نے پنکھے سے جھول کر خود کشی کرلی، ...
لاہور میں لائیوسٹریم کے دوران نوجوان لڑکی نے پنکھے سے جھول کر خود کشی کرلی، کس کی شرمناک ترین حرکت نے اس کام پر مجبور کیا؟تفصیلات جان کر تمام پاکستانی والدین کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے ممکنہ طور پر عشق میں ناکامی پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ لڑکی نے اپنی خودکشی کی ویڈیو ’بگو لائیو‘ نامی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لائیو سٹریم بھی کی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی صائمہ لاہور میں رہائش پذیر تھی،جس نے مبینہ طور پر عشق میں ناکامی پر گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ صائمہ نے اپنی خود کشی کی ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ بگو لائیو پر نشر بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صائمہ ایک لڑکے علی کو پسند کرتی تھی جس کی جانب سے شادی سے انکار پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

لائیو سٹریم کی گئی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ صائمہ اپنے کمرے میں پنکھے سے جھول رہی ہے، اس دوران ایک خاتون (ممکنہ طور پر صائمہ کی ماں) اندر آتی ہے اورپہلے تو صائمہ کی لاش کو حیرت سے تکتی رہتی ہے اور جب اس کے اوسان بحال ہوتے ہیں تو وہ لڑکی کی ٹانگیں اوپر اٹھا کر کھڑی ہو جاتی ہے۔ اسی دوران وہ خاتون صائمہ کو آوازیں بھی دیتی ہے ، ”صائمہ پاگل ہوگئی ہے، فون آرہا ہے، اٹھا“۔ اس دوران ایک اور لڑکی سعدیہ کمرے میں داخل ہوتی ہے جو پہلے تو کیمرے کو پھینکتی ہے جس کے بعدصائمہ کی لاش اتارنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے بعد کیا ہوتا ہے یہ تو واضح نہیں ہوپاتا لیکن سعدیہ کے رونے کی آوازیں صاف سنی جا سکتی ہیں۔ اس واقعے کے بارے میں پولیس یا خود کشی کرنے والی لڑکی کے اہلخانہ کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

لاہور -