کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور،سماعت ضمنی الیکشن کے بعد18 ستمبر کو ہو گی

کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور،سماعت ضمنی ...
کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور،سماعت ضمنی الیکشن کے بعد18 ستمبر کو ہو گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ 18ستمبرکو (ضمنی الیکشن کے بعد)سماعت کرے گا،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کاغذات میں اثاثے چھپائے اور اقامہ کو ظاہر نہیں کیا لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہے اوریہ نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -