پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ...
پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر کر ورلڈ الیون کے کھلاڑی گزشتہ رات پاکستان سے دبئی روانہ ہو گئے مگر پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ حیرت انگیز طور پر دبئی روانہ نہیں ہوئے جس کا اندازہ ٹوئٹر پر ان کی تازہ ترین پوسٹ دیکھ کر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ورلڈالیون ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی کیلئے روانہ
گرانٹ ایلیٹ نے آج صبح 10 بج کر 8 منٹ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملان کیساتھ ائیرپور ٹ پر کھڑے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی اور نہیں بلکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے۔
انہوں نے اس تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ”امارات ائیرلائن کے ذریعے ہوا میں اڑنے اور لاہور چھوڑنے کے واقت آ گیا۔ ورلڈ الیون کی ٹیم دوستوں کا بہترین گروپ تھا اور زبردست یادیں بھی، شکریہ پاکستان۔۔۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈیوس کپ ٹائی: اعصام الحق اور عقیل کا تھائی لینڈ کیخلاف فاتحانہ آغاز،دونوں نے سنگلزمیں میدان مار لیا
ان کی اس پوسٹ اور پیغام کو دیکھ کر یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ وہ آج بھی لاہور میں تھے اور شائد ان کا پاکستان سے جانے کا دل ہی نہیں کر رہا کیونکہ پاکستانیوں کو بھی یہ یقین ہے کہ جس طرح کی مہمان نوازی ان کی یہاں کی گئی ہے وہ شائد ہی انہیں زندگی میں دوبارہ کہیں اور نصیب ہو سکے۔

مزید :

کھیل -