وفاقی وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات ، پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے: احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات ، پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خلاف ...
وفاقی وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات ، پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے: احسن اقبال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی پر اظہار اطمینان کیا۔ چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین راہداری دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے، چین سے مثالی تعلقات اقتصادی و دفاعی تعاون پر استوار ہیں، پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے۔

مزید :

قومی -