تحریک انصاف کی دادو میں اہم وکٹ گرگئی، ضلعی سینئر نائب صدر فہد میمن پیپلزپارٹی میں شامل

تحریک انصاف کی دادو میں اہم وکٹ گرگئی، ضلعی سینئر نائب صدر فہد میمن ...
تحریک انصاف کی دادو میں اہم وکٹ گرگئی، ضلعی سینئر نائب صدر فہد میمن پیپلزپارٹی میں شامل

  

دادو(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی دادو میں اہم وکٹ گرگئی ہے، ضلعی سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ فہد میمن نے دادو میں نثار کھوڑو سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر وقار مہدی، راشد بانی، سینیٹر عاجز دھامراہ، رفیق جمالی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

عمران کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے،سندھ میں جو نشستیں حاصل کی ہیں ،آئندہ الیکشن میں ان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے، مراد علی شاہ

اس موقع پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے فہد میمن نے کہا کہ دادو ضلعی کے دیگر رہنما بھی جلد پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے، ہم تبدیلی کے نعرے سن کر تنگ آگئے ہیں اب بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی عوام کے جڑوں میں موجود ہے، سبز باغ دکھانے والے جلد بھاگ جائیں گے۔

مزید : دادو