کراچی، لاپتہ افراد کے معاملے میں اہم پیشرفت،7 افراد گھر پہنچ گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتہ افراد کے معاملے میں اہم پیش رفت،7 افراد گھر پہنچ گئے،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام نے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ کمیشن میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے لاپتہ 31 افراد میں سے 7 افراد بازیاب ہو چکے ہیں،بازیاب ہونے والوں میں ناصر شاہ، محمد نعیم، مرتضی چانڈیو،کاشف ،نعیم خورشید اور دیگر شامل ہیں،جبکہ رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد کی گمشدگی کے معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔