پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ...
پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرار نے یوں تو آزادی کپ کے 2 میچوں میں دھواں دار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دلوں کو فتح کر لیا تھا مگر لگتا ہے کہ انہیں یہ ”لت“ لگ گئی ہے کیونکہ اب انہوں نے ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ پاکستانی ان کے ’دیوانے‘ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

تھیسارا پریرا نے پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد پہلا بیان جاری کیا تو ایک جانب جہاں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے وہیں بھارتیوں کی تو ”بینڈ“ ہی بج گئی ہے جو پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر بھی حیران پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈیوس کپ ٹائی: اعصام الحق اور عقیل کا تھائی لینڈ کیخلاف فاتحانہ آغاز،دونوں نے سنگلزمیں میدان مار لیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں تھیسارا پریرا نے کہا کہ ”پاکستان کے زبردست لوگوں کی جانب سے ملنے والی تمام تر حمایت اور پیار نے مجھے یہ یاد دلایا ہے کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں۔۔۔ یہ احساس بہت ہی زبردست ہے۔ بہت بہت شکریہ۔۔۔“

مزید :

کھیل -