تحریک انصاف آئندہ الیکشن جیتی تو سی پیک کو خطرہ ہوسکتا ہے: چینی اخبار

تحریک انصاف آئندہ الیکشن جیتی تو سی پیک کو خطرہ ہوسکتا ہے: چینی اخبار
تحریک انصاف آئندہ الیکشن جیتی تو سی پیک کو خطرہ ہوسکتا ہے: چینی اخبار

  

بیجنگ (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد جہاں ملکی سطح پر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں بین الاقوامی میڈیا بھی اس موضوع پر تبصرے شائع اور نشر کررہا ہے۔ ایسے حالات میں چینی میڈیا نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

چینی اخبار ”گلوبل ٹائمز“ نے نواز شریف کی نااہلی پر ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد سی پیک منصوبے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ چینی اخبار ”گلوبل ٹائمز“ پر شائع کئے گئے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت چین مخالف جذبات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرتی، تمام سیاستدان چین کے ساتھ دوستانہ اور بہترین تعلقات کے حامی اور اس کو فروغ دینے کے نظریات رکھتے ہیں تاہم سی پیک کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی جماعتیں تقسیم ہیں، سی پیک کے دو روٹس ہیں جن میں سے ایک روٹ ”مشرقی“ جبکہ دوسرا ”مغربی“ ہے۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کے تنازعہ پرمذاکرات ناکام ،پاکستان نے عالمی بینک سے ثالثی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کر دیا

سی پیک کا مشرقی روٹ پنجاب اور سندھ سے گزرتا ہے اور زیادہ فائدہ انہیں دو صوبوں کا ہے جبکہ مغربی روٹ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے گزرنا ہے۔بعض سیاست دان مشرقی روٹ جبکہ چند مغربی روٹ کے حامی ہیں۔ نواز شریف سی پیک کے مشرقی روٹ کے حامی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں مغربی روٹ کو فوقیت دیتے ہیں۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد اگر مسلم لیگ ن 2018ءکے انتخابات میں کامیاب نہ ہوئی تو سی پیک کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیداہوسکتی ہے لیکن اگر اگلے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ جیت جاتی ہے تو سی پیک کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات ختم ہوجائیں گے کیونکہ دونوں پارٹیاں سندھ اور پنجاب کی جماعتیں ہیں اور وہ مشرقی روٹ ہی کی حامی ہیں لیکن تحریک انصاف اگر الیکشن جیت گئی تو مغربی روٹ کو فوقیت دے گی جس سے سی پیک کے منصوبے کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -