عائشہ گلالئی تحریک انصاف چھوڑ رہی تھی لیکن کس نے رکنے پر مجبور کر دیا؟منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے حیران کن انکشاف کر دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے سیاست میں گالی کلچرکوفروغ دیا،میں پارٹی چھوڑرہی تھی لیکن کارکنوں نے رکنے پرمجبورکیا،عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کو آگے لاکرملک کوکرپشن سے پاک نہیں بناسکتی،میں جلدملک بھر میں دورے کروں گی اورپی ٹی آئی میں نظریاتی لوگوں کوسامنے لاﺅں گی، 2 روز میں پریس کانفرنس کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ہے، نیازی صاحب کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے،عائشہ گلالئی نے کہا میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن نیب کوکرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔