”زینب عباس، ڈیرین سیمی اور گاڑی۔۔۔“ دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، سیمی نے زینب کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

”زینب عباس، ڈیرین سیمی اور گاڑی۔۔۔“ دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ ...
”زینب عباس، ڈیرین سیمی اور گاڑی۔۔۔“ دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، سیمی نے زینب کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی پاکستانیوں کیلئے اپنے دل میں رکھنے والے پیار کے باعث پاکستانیوں کے ”پیارے“ بن چکے ہیں اور وقتاً فوقتاً ایسا کام کرتے رہتے ہیں کہ پاکستانی انہیں بار بار داد دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے
اب ان کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے اور دلچسپ کی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کی معروف سپورٹس اینکر زینب عباس کیساتھ ہیں اور اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے زینب عباس کے ساتھ مل کر ”دل دل پاکستان، جان جان پاکستان“ گا کر سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ ویڈیو ایک گاڑی میں بنائی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زینب عباس اور ڈیرین سیمی ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں اور زینب عباس انہیں ملی نغمہ ”دل دل پاکستان، جان جان پاکستان“ کے الفاظ سمجھاتی ہیں جسے ڈیرین سیمی بھی ایک لمحے میں ہی سمجھ جاتے ہیں اور پھر دونوں مل کر یہ ملی نغمہ گاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
ڈیرین سیمی اس موقع پر بھی مذاق کرنے سے باز نہیں آئے اور ایک موقع پر انہوں نے پشاور زلمی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”دل دل زلمی، جان جان پشاور زلمی۔“ ان کے ایسا کہنے پر زینب عباس بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئیں۔ دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -