گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ایکسپریس نیوز سے نکالی جانے والی غریدہ فاروقی اب کہاں ہیں؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ایکسپریس نیوز سے نکالی جانے والی غریدہ فاروقی اب ...
گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ایکسپریس نیوز سے نکالی جانے والی غریدہ فاروقی اب کہاں ہیں؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو ملازمہ تشدد کیس کے بعد چینل سے نکالی جانے والی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے آج نیوز جوائن کرلیا ہے، وہ مذکورہ چینل پر ہفتے میں چار روز پروگرام کیا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق جولائی کے آخر میں اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد انہیں ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ نے دو ہفتوں کیلئے آف ایئر کردیا تھا ۔ صحافتی حلقوں میں یہ باتیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ انہیں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے، اس الزام کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وہ ڈیڑھ مہینے سے بھی زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود پروگرام کرتی ہوئی نظر نہیں آئیں۔ ان کی جگہ چینل انتظامیہ نے نیوز کاسٹر دعا کنول سے پروگرام کرانا شروع کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گھریلو ملازمہ تشدد کیس ،نجی ٹی وی چینل نے مشہور خاتون اینکر غریدہ فاروقی کا پروگرام دو ہفتے کے لئے بند کردیا

اب غریدہ فاروقی کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ انہوں نے آج نیوز جوائن کرلیا ہے جہاں وہ ہفتے میں چار روز جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پرائم ٹائم میں اپنا پروگرام کیا کریں گی ۔دوسری جانب آج نیوز کے اسلام آباد سے پروگرام کرنے والے اینکر پرسن حماد اظہر نے ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا ہے، وہ ہفتے میں تین روز مذکورہ چینل پر ” سنٹر سٹیج“ کے نام سے رات 8 بجے پروگرام کیا کریں گے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز پر جمعہ کی شب نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا انٹرویو کیا تھا۔

مزید :

لاہور -