کچھ مہینے پہلے کپل شرما سے گالیاں کھا کر شو چھوڑنے والے سنیل گروور نے ’بدلہ‘ لے لیا، کپل کے ساتھ وہ کام کردیا کہ انہیں ساری زندگی یاد رہے گا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور کے سونی ٹی وی انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وہ پنک پینتھر کے نام سے اپنا نیا پروگرام لے کر آئیں گے، کپل شرما شو کے اہم کردار علی اصغر اور کیکو شردھا کے بارے میں بھی افواہیں ہیں کہ وہ بھی سنیل گروور کو جوائن کرلیں گے ، اگر یہ سب ہوگیا تو پھر کپل شرما کی واپسی انتہائی مشکل ہوسکتی ہے۔
بھارتی ٹی وی سٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید , شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ماہ پہلے آسٹریلیا کے دورے سے واپسی پر کپل شرما نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے ساتھی اداکاروں کو جہاز میں خوب گالیاں بکیں جس کے بعد تمام فنکاروں نے ان سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ کیکو شردھا (پلک، لچھا، بمپر)اور چندن پربھاکر (راجو) نے تو کپل کے ساتھ صلح کرلی تھی لیکن علی اصغر (دادی، نانی) ، سگندھا مشرا(ٹیچر) اور سنیل گروور (گتھی، رنکی بھابھی)نے شو میں واپسی نہیں کی۔ اب خبریں یہ آرہی ہیں کہ سنیل گروور آئندہ کچھ ہی روز میں سونی ٹی وی پر پنک پینتھر کے نام سے اپنا نیا شو لے کر آئیں گے۔ ان کا شو ’کرشنا ابھیشک‘ کے پروگرام ” ڈرامہ کمپنی“ کی جگہ پر چلے گا۔ خیال رہے کہ ڈرامہ کمپنی محدود قسطوں پر مشتمل شو تھا جس کے اختتام میں تھوڑے ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔
سونی ٹی وی کی جانب سے شو بند کرنے کے اعلان کے بعد کپل شرما نے خاموشی توڑ دی
دوسری جانب بھارتی میڈیا میں افواہیں گرم ہیں کہ علی اصغر اور کیکو شردھا نے بھی سنیل گروور کو ان کے شو میں واپسی کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد کپل شرما کا پہلے سے مشکلات کا شکار شو بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
شو بند ہونے کے بعد کپل شرما کی منگنی بھی ٹوٹ گئی اس کا ذمہ دار کس لڑکی کو قرار دیا جارہاہے؟ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ کا منہ بھی حیرت کے مارے کھلا کا کھلا رہ جائے گا
واضح رہے کہ سنیل گروور کے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بھارت کے نمبر ون شو ” دی کپل شرما شو“ کی ریٹنگ انتہائی تیزی سے نیچے گری تھی جس کے بعد گزشتہ دنوں انتظامیہ نے یہ شو بند کردیا تھا۔ شو بند کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کپل شرما کی طبیعت بہت زیادہ خراب رہنے لگی ہے اس لیے انہیں کچھ دنوں کیلئے ریسٹ دی گئی ہے۔ کپل شرما نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے بغیر کسی بریک کے پروگرام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شوگر سمیت دیگر امراض لاحق ہوگئے ہیں ، وہ اپنا علاج کرانے کے بعد شو پر واپس آجائیں گے۔