”جب پاکستان آنے کا سوچا تو میں یقینا پریشان تھا لیکن ایک لاہور میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد تو۔۔۔“ پاکستانیوں کے دلوں کے ”ہیرو“ فاف ڈوپلیسی دل کی بات زبان پر لے آئے، بھارتیوں کو ”جلا“ کر رکھ دیا، پاکستانیوں کے سینے فخر سے پھول گئے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی پہلے ہی اپنے زبردست بیانات کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں گھر چکے ہیں اور اب انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے میں ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ بھارتیوں کو ”جلا“ کر رکھ دیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ”جب میں پہلی مرتبہ پاکستان جانے کا سوچا، تو میں یقینا پریشان تھا، لیکن پاکستان میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد ، میرے جذبات بالکل مختلف ہیں۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے
فاف ڈوپلیسی کا یہ بیان یقینا بھارتیوں کو پسند نہیں آیا ہو گا کیونکہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ پاکستان ایک بہترین اور پرامن ملک ہے جو کرکٹ سے محبت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ہونے والی ان کی مہمان نوازی بھی ساری زندگی نہ بھول سکے گی۔