لندن میٹرو سٹیشن پر دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں زیر زمین میٹرو ریلوے سیٹشن میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی۔
گزشتہ روز مغربی لندن میں انڈر گراؤنڈ میٹرو ریلوے سٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے ، یہ دھماکہ سٹیشن پر کھڑی ایک ٹرین میں موجود ایک سفید باکس میں ہوا تھا اورسیکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہ دھماکے کھلے میں ہوتا تو جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا، دھماکے کے وقت ٹرین مسافروں سے بھری ہوئی تھی جب کہ دفاتر کا وقت ہونے کے باعث سٹیشن پر بھی مسافروں کا رش تھا۔
دھماکے کی تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے بارے میں معلومات ظاہرنہیں کی گئی۔