لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا گراﺅنڈ میں آئے تو انہیں دیکھ کر شائقین نے شور مچا دیا، پھر فواد رانا نے ایسا کام کر دیا کہ شائقین بھی ان کی نقل کرنا شروع ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی اس شخص کے جذبے کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا گراﺅنڈ میں آئے تو انہیں دیکھ کر شائقین نے شور ...
لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا گراﺅنڈ میں آئے تو انہیں دیکھ کر شائقین نے شور مچا دیا، پھر فواد رانا نے ایسا کام کر دیا کہ شائقین بھی ان کی نقل کرنا شروع ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی اس شخص کے جذبے کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد اپنی ”جولی“ طبیعت کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں اور وہ جس بھی ماحول میں ہوں، اس میں گھل مل جاتے ہیں اور بعض اوقات تو ڈانس کرنے سے بھی ”باز“ نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

ایسا ہی ایک لمحہ آزادی کپ کے فائنل میچ کے موقع پر بھی دیکھنے کو ملا جب وہ سٹیڈیم میں آئے تو شائقین نے انہیں دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ رانا فواد بھی شائقین کی جانب سے ملنے والے اس پیار پر خوشی سے پھولے نہیں سمائے اور انہیں دیکھ کر ہاتھ ہلانے شروع کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

اس پر شائقین نے بھی انہیں کے انداز میں ہاتھ ہلائے تو فواد رانا نے موقع غنیمت جان کر اچھلنا شروع کر دیا، اس پر شائقین نے بھی ان کی نقل کرتے ہوئے اچھلنا شروع کر دیا جس پر پورے سٹیڈیم میں ایک مرتبہ پھر شور مچ گیا اور ٹی وی دیکھنے والے افراد بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -