پیپلزپارٹی آج دادو میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر کے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی،پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی آج دادو میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ،پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار، ہزاروں کرسیاں لگ گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی آج دادو میں جلسہ کر کے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی،پنڈال میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ سٹیج تیار کر لیا گیا ہے اور ساﺅنڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا، پنڈال میں پارٹی پرچموں اور بیجز کے متعدد سٹال لگ گئے ہیں۔جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر قیادت بھی خطاب کرے گی،پنڈال میں میڈیا کیلئے خصوصی کنٹینرز بھی لگا دیئے گئے ۔جلسے کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دادو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا علاقہ ہے ، جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اور امید ہے کہ پیپلزپارٹی ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب ہو گی۔