شاہد آفریدی فائنل میچ دیکھنے گراﺅنڈ میں کیوں آئے؟ بالآخر دل کی بات بتا دی، جان کر نجم سیٹھی بھی خوش ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادی کپ کے فائنل میچ کے موقع پر شاہد آفریدی اور مصباح الحق کی گراﺅنڈ میں موجودگی نے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا اور شائقین کرکٹ دونوں کو اس تاریخی موقع پر وہاں دیکھ کر اور بھی زیادہ پرجوش اور جذباتی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے
ویسے تو یہ کہا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی کو فیئرویل دینے کیلئے انہیں سٹیڈیم میں بلایا گیا مگر اب خود شاہد آفریدی نے ہی بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ وہ وہ یہ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں کیوں آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں پہلے سے یہ کہتا آیا ہوں کہ پاکستان کی کرکٹ، پاکستان کی عزت اور یہاں کے لوگوں کی عزت مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے۔ یہاں کرکٹ کی وجہ سے آیا ہوں اور عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے آیا ہوں کہ وہ یہاں آئے اور کرکٹ کو سپورٹ کیا۔“
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
I came here only to support cricket & for my fans. @SAfridiOfficial #PAKvWXI pic.twitter.com/nAPGpFHkoK
— Akber Ali (@AkberAli2611) September 15, 2017