افغانستان کے ساتھ فلیگ میٹنگ ، طورخم بارڈر پر حملہ کرنے والے ملزمان حوالے کیے جائیں: پاکستان کا مطالبہ

افغانستان کے ساتھ فلیگ میٹنگ ، طورخم بارڈر پر حملہ کرنے والے ملزمان حوالے ...
افغانستان کے ساتھ فلیگ میٹنگ ، طورخم بارڈر پر حملہ کرنے والے ملزمان حوالے کیے جائیں: پاکستان کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعہ کو طورخم بارڈر پر ہونے والے بم حملوں کے تناظر میں پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ فوجی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی ، جس میں پاکستان نے بارڈر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز (جمعہ کو) طورخم بارڈر پر 2 دستی بم حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ان بم حملوں کے بعد پاک افغان طورخم بارڈر پر فلیگ میٹنگ بلائی گئی جس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ نے کی جبکہ افغانستان کی طرف سے کرنل قاسم اور کرنل نثار نے وفد کی نمائندگی کی۔ فلیگ میٹنگ میں گزشتہ روز ہونے والے دستی بم حملوں کا جائزہ لیا گیا ،پاکستان نے دوٹوک موقف اپنایا اور مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے اور بارڈر پر سکیورٹی کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ میٹنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے طورخم بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ بم حملے کے بعد پاکستانی حکام نے گزشتہ روز طورخم بارڈر بند کردیا تھا۔

مزید :

خیبر -اہم خبریں -