سری لنکا سے ٹیسٹ سریز کے لیے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا سے ٹیسٹ سریز کے لیے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 18رکنی ٹیم کا نام فائنل کیا گیا ۔سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد ،اظہر علی ،محمد عامر ،بابر اعظم،حسن علی ،شان مسعود ،احمد شہزاد ،سمیع اسلم ،اسد شفیق ،حارث سہیل ،عثمان صلاح الدین ،محمد اصغر ،محمد رضوان ،یاسر شاہ ،محمد عباس ،وہاب ریاض ،میر حمزہ اور بلال آصف کے نام شامل ہیں ۔سری لنکا کے خلاف سریز سے قبل 19سے 23ستمبر کے لیے 5روزہ ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں لگا یا جائے گا اور سری لنکا کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ 28ستمبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا ۔
مزید خبریں :”جب پاکستان آنے کا سوچا تو میں یقینا پریشان تھا لیکن ایک لاہور میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد تو۔۔۔“ پاکستانیوں کے دلوں کے ”ہیرو“ فاف ڈوپلیسی دل کی بات زبان پر لے آئے، بھارتیوں کو ”جلا“ کر رکھ دیا، پاکستانیوں کے سینے فخر سے پھول گئے