وزیراعلیٰ پنجاب کی استنبول میں پاکستانی طلباءوطالبات سے ملاقات، مزید پاکستانیوں کوترک زبان سیکھنے کیلئے بھیجنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی استنبول میں پاکستانی طلباءوطالبات سے ملاقات، مزید ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی استنبول میں پاکستانی طلباءوطالبات سے ملاقات، مزید پاکستانیوں کوترک زبان سیکھنے کیلئے بھیجنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترکی کے دورے پر موجود ہیں جہاں ترک حکام کے علاوہ استنبول میں ترکی زبان سیکھنے والے پاکستانی طلبا و طالبات سے بھی ملاقات کی ۔ اس دوران طلباءنے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے فراہم کئے گئے موقع کا بہترین فائدہ اٹھائیں گے جبکہ شہبازشریف نے مزید طلباءترکی بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آپ میں سے ہر طالب علم پاکستان کا سفیر ہے،آپ اپنے عمل اور محنت سے ثابت کریں کہ پاکستانی بہترین قوم ہیں،آپ نے اپنے طرز عمل سے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے،محنت سے ترک زبان سیکھیں کیونکہ محنت ہی کامیابی کا راستہ ہے،پنجاب حکومت مزید طلبا و طالبات کو ترک زبان سکھانے کیلئے ترکی بھیجے گی۔
استنبول میں ترک زبان سیکھنے والے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ آپ کی طرح مزید بھیجے جانیوالے طلباو طالبات کے تمام اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔
طلباءکاکہناتھاکہ وہ وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کے شکرگزار ہیں، وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی کے باعث ہمیں ترک زبان سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا،ترکی میں جہاں بھی جاتے ہیں، محبت کے مظاہرے دیکھنے میں آتے ہیں۔
اس موقع پر ترکی موجود پاکستانی قونصلیٹ ڈاکٹر یوسف جنیدنے بتایاکہ ترک زبان سیکھنے والے بچوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،طلبا و طالبات کو آئندہ بھی سہولتوں کی فراہمی جاری رہے گی۔
ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی (Mr.Syrus Sajjad Qazi) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترکش زبان سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 30 طلبا و طالبات کا وفد ترکی کی معروف یونیورسٹی آف استنبول میں ترک زبان سیکھ رہا ہے۔ان طلبا و طالبات کے ترک زبان سیکھنے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت نے برداشت کئے ہیں۔

مزید :

قومی -