”شاداب ایسے نہیں بھائی، ایسے۔۔۔“ عمران طاہر اور شاداب خان کی دلچسپ ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر آپ عمران طاہر کے گرویدہ ہو جائیں گے

”شاداب ایسے نہیں بھائی، ایسے۔۔۔“ عمران طاہر اور شاداب خان کی دلچسپ ویڈیو ...
”شاداب ایسے نہیں بھائی، ایسے۔۔۔“ عمران طاہر اور شاداب خان کی دلچسپ ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر آپ عمران طاہر کے گرویدہ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑی جہاں پاکستان سے بہت سی حسین یادیں اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں وہیں کئی کھلاڑی قومی کرکٹرز کو ماہرانہ ٹپس بھی دے کر گئے ہیں جو ناصرف ان کی کارکردگی میں بہتری لائیں گی بلکہ مخالفین کیلئے تباہ کن بھی ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

ایسی ہی ایک ویڈیو پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر اور قومی سپنر شاداب خان منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران طاہر کس اچھے طریقے سے انہیں باﺅلنگ کی ٹپس دے رہے ہیں اور شاداب خان بھی انتہائی انہماک سے انہیں سننے کے بعد اس پر عمل کر کے بھی دکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

اس ویڈیو کے منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین عمران طاہر کے گرویدہ ہو گئے ہیں کہ ایک ایسا شخص جس نے انڈر 19 اور فرسٹ کلاس میں تو پاکستان کی نمائندگی کی مگر وہ قومی ٹیم میں شامل نہ ہو سکا اور اپنی قسمت آزمانے کیلئے جنوبی افریقہ چلا گیا، مگر جب اسے موقع ملا تو اپنے پاکستانی بھائی کو باﺅلنگ ٹپس دئیے بغیر نہ رہ سکا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -