سولرپاور پراجیکٹ کی تکمیل ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترک سرمایہ کاروں کو ڈیڈلائن دیدی

سولرپاور پراجیکٹ کی تکمیل ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترک سرمایہ کاروں کو ڈیڈلائن ...
سولرپاور پراجیکٹ کی تکمیل ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترک سرمایہ کاروں کو ڈیڈلائن دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ویب ڈیسک) ترکی کے دورے پر موجود وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے متعلق ڈیڈلائن دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ترک سرمایہ کار بہاولپور میں جاری سولرپاور پراجیکٹ نومبر کے وسط تک مکمل کرلیں،بہاولپور میں 300 میگاواٹ کا پلانٹ فی یونٹ بجلی کی کم قیمت کے لحاظ سے پاکستان میں پہلا منصوبہ ہوگا،پراجیکٹ کا 200 میگاواٹ کا حصہ صرف 5.15 سینٹ فی یونٹ بجلی مہیا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق استنبول میں ترک سرمایہ کاروں کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ گزشتہ چار برسوں کے دوران پاکستان کو توانائی کے بحران سمیت مختلف سنگین مسائل سے نمٹنے کیلئے ترکی کے تعاون کو پاکستان کی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی،پاک ترک تعلقات کی جڑیں تاریخ میں دور تک پیوستہ ہیں،پاک ترک تعلقات کو ٹھوس اقتصادی تعاون کی شکل دینے پر ہم ترکی کی موجودہ قیادت کے شکرگزار ہیں،ترکی کی کامیابیاں دنیا کے دوسرے ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ بہاولپور سولرپاور پراجیکٹ سے 5.15 سینٹ فی یونٹ بجلی مہیا کرنا پاکستان کے لئے ایک ریکارڈ ہوگا،عوام کو جلد از جلد اور سستی بجلی مہیا کرنا میرا مشن ہے اورمیں اس مشن کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔

مزید :

بزنس -