لاہور میں بھٹہ مالک نے بیٹے کی بارات کے لیے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا

لاہور میں بھٹہ مالک نے بیٹے کی بارات کے لیے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا
لاہور میں بھٹہ مالک نے بیٹے کی بارات کے لیے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہر صاحب استطاعت والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شادی پر زیادہ سے زیادہ پیسے خرچ کر کے ان خوبصورت لمحات کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیں ،ایسی ہی ایک خواہش کو لاہور کے بھٹہ مالک نے عملی جامہ پہنا یا جس نے اپنے بیٹے کی شادی پر بارات کے لیے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھٹہ مالک نے بیٹے کی بارات کے لیے ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا جس پر سوار ہو کر دولہا ندیم اپنی دلہن کو لینے شیخو پورہ روانہ ہو گیا ۔دولہا کے باپ نے ہیلی کاپٹر کے کرائے کی مدمیں 3لاکھ 75ہزار روپے ادا کیے ۔

مزید خبریں :”شاداب ایسے نہیں بھائی، ایسے۔۔۔“ عمران طاہر اور شاداب خان کی دلچسپ ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر آپ عمران طاہر کے گرویدہ ہو جائیں گے

مزید :

لاہور -