لاہور ضمنی الیکشن، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی کے امیدوار ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

لاہور ضمنی الیکشن، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی کے امیدوار ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں ...
لاہور ضمنی الیکشن، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی کے امیدوار ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 120 میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہونے کے باعث اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اپنی اہلیہ کو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ اپنی اہلیہ کے علاج کی وجہ سے لندن میں مقیم ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد بھی خود کو ووٹ نہیں کاسٹ کر سکیں گی کیونکہ ان کا ووٹ بھی کہیں اور رجسٹرڈہے ،اس سے بڑھ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر بھی خود کو ووٹ نہیں ڈال سکیں گے ان کا ووٹ کا کہیں اور رجسٹرڈ ہے ۔