”ویرات کوہلی ورلڈ الیون کیساتھ اس لئے پاکستان نہیں آئے کیونکہ۔۔۔“ آزادی کپ کے آخری میچ کے دوران ایک پاکستانی نے ویرات کوہلی کے بارے میں بڑی ”خبر“ دیدی، جان کر آپ کی تو کیا، انوشکا شرما کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”ویرات کوہلی ورلڈ الیون کیساتھ اس لئے پاکستان نہیں آئے کیونکہ۔۔۔“ آزادی کپ ...
”ویرات کوہلی ورلڈ الیون کیساتھ اس لئے پاکستان نہیں آئے کیونکہ۔۔۔“ آزادی کپ کے آخری میچ کے دوران ایک پاکستانی نے ویرات کوہلی کے بارے میں بڑی ”خبر“ دیدی، جان کر آپ کی تو کیا، انوشکا شرما کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ ختم ہو گیا ہے جس نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں انتہائی یادگار لمحات چھوڑے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں آنے والی ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، جارج بیلی، گرانٹ ایلیٹ، ڈیرن سیمی، سیمیول بدری، مورنی مورل اور بین کٹنگ جیسے نام بھی شامل تھے لیکن بھارت اور زمبابوے دو ایسے ممالک ہیں جن کا کوئی بھی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے
بہت سے پاکستانیوں کی خواہش تھی کہ اس ٹیم میں بھارت کا بھی کوئی کھلاڑی شامل ہونا چاہئے تھا جس کا ثبوت سٹیڈیم میں نظر آنے والے وہ ’پلے کارڈز‘ بھی تھے جن پر یہ درج تھا کہ ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی جیسے کھلاڑیوں کو لاہور میں کھیلتے دیکھ کر بہت خوشی ہو گی۔

لیکن کچھ شائقین کرکٹ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کیساتھ ”شرارت“ کا فیصلہ کیا اور سٹیڈیم میں ایک شخص کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اس پلے کارڈ پر اس قدر دلچسپ اور مزاحیہ بات لکھی تھی کہ جس نے دیکھا اس کی ہنسی چھوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
اس پلے کارڈ پر لکھا تھا ”ویرات کوہلی کو امی سے اجازت نہیں ملی۔“ یہ تصویر سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہو رہی ہے کہ بھارت تک بھی جا پہنچی ہے اور بھارتیوں کی جانب سے اس پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -