اسحاق ڈار اچانک لندن روانہ، وزارت خزانہ کا قلمدان مفتاح اسماعیل کو سونپے جانے کا امکان: نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار اچانک لندن روانہ، وزارت خزانہ کا قلمدان مفتاح اسماعیل کو سونپے ...
اسحاق ڈار اچانک لندن روانہ، وزارت خزانہ کا قلمدان مفتاح اسماعیل کو سونپے جانے کا امکان: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اچانک لندن روانہ ہوگئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت کا قلمدان مفتاح اسماعیل کو دیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج (ہفتہ کو)صبح اچانک لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ احتساب عدالت نے انہیں طلب کر رکھا ہے لیکن ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ اور نواز شریف دونوں ہی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کی وزارت کا قلمدان مفتاح اسماعیل کو دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے دو روز قبل ہی چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد دانیال عزیز کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

امریکہ کا بغیر بتائے پاکستان پر ڈرون حملہ ، پاکستان آنے والی امریکی شخصیات کے پروٹوکول ضوابط میں تبدیلی،وزیر دفاع نے امریکی جنرل سے ملنے سے انکار کردیا
دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی شہر نیو یارک کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ راستے میں لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور پھر 18 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب ہوتے ہی سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی لندن پہنچ جائیں گی۔

مزید :

قومی -