”آسٹریلیا کی ٹیم اور پاکستان آئے۔۔۔؟“ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ کے بعد ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، جان کر آپ کا بھی خون کھول اٹھے گا

”آسٹریلیا کی ٹیم اور پاکستان آئے۔۔۔؟“ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے ...
”آسٹریلیا کی ٹیم اور پاکستان آئے۔۔۔؟“ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ کے بعد ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، جان کر آپ کا بھی خون کھول اٹھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے باوجود مستقبل قریب میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے
کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ کسی ملک میں جانے کا فیصلہ کریں تب ہی سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیتے ہیں،گرین شرٹس کے ساتھ آئندہ سیریز یواے ای میں ہونے کی توقع ہے اور مستقبل قریب میں ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے اچھی پیش رفت کی اور ورلڈ الیون کا دورہ بھی خوش آئند ہے۔ میری نیک خواہشات ہیں کہ پاکستان اس پوزیشن پر آ جائے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے باقاعدگی سے دورے ہوں تاہم پاکستان کے موجودہ حالات پر میرے ملے جلے جذبات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ اپنے کرکٹرز کی سیکیورٹی کے معاملات میں کسی مصلحت سے کام نہیں لیتے، اگر پاکستان کے دورہ کا فیصلہ ہوا تو جائزہ لینے کیلئے ماہرین بھیج سکتے ہیں، مگر پہلی بات یہ ہے کہ حالات ایسے ہوں کہ ہم وہاں جاکر میچز کے بارے میں سوچ سکیں۔

مزید :

کھیل -