”کراچی والوں خوش ہو جاﺅ کیونکہ۔۔۔“ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی والوں کو آج کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کر دیا کہ شاہد آفریدی بھی خوش ہو جائیں گے

”کراچی والوں خوش ہو جاﺅ کیونکہ۔۔۔“ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی والوں کو آج کی ...
”کراچی والوں خوش ہو جاﺅ کیونکہ۔۔۔“ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی والوں کو آج کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کر دیا کہ شاہد آفریدی بھی خوش ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ لاہور میں ورلڈ الیون کے کامیاب میچوں کے بعد حکومت جلد ہی کراچی میں بھی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کروائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کی سرزمین چھوڑنے کے بعد سری لنکن کھلاڑی کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کی ”بینڈ“ بج گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم جلد ہی کراچی میں بھی بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرانے کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لیں گے۔ ہم نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا جبکہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان نے ملک پر لگے دہشت گردی کے داغ دھو دئیے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ رات کو دبئی نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی ہیں، اب لاہور سے ان کا پاکستانیوں کیلئے آخری پیغام بھی آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں اور کدھر موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ”حکومت میں آئے تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں تقریباً 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جو کسی جادو کا نتیجہ نہیں بلکہ عملی کوششوں کا نتیجہ ہے۔“

مزید :

قومی -